لیاقت آباد بی ایریا میں نامعلوم موٹر سائکل سوار ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت عارف، عظیم، شیما، خرم اور سلیم کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاہمت پر پیش آیا۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Leave a Reply