بلدیاتی اداروں میں 2 سو ارب کی بے ضابطگیاں ، پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

 

پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں 200 ارب کی بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹس کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں 200 ارب کی بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹس پچھلے سات سال سے اسمبلی میں پیش نہیں کی جا رہیں ۔ اس ضمن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹس وزیراعلی سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی تھیں ۔ اس پر جواب مانگا گیا ہے جس کا انتظار ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیاتھا کہ رپورٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائیں تاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی اس بارے جائزہ لیکر کارروائی عمل میں لاسکے مگر وزیر اعلی کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے پر اب اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.