شیخوپورہ: شہری کو حکومتی بلدیاتی امیدوار کی حمایت نہ کرنا مہنگا پڑ گیا

 

کوٹ پنڈی داس کے رہائشی عبد اللہ بھٹی نے الزام لگایا ہے کہ اس نے بلدیاتی الیکشن میں حکومتی امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر فیکٹری ایریا پولیس کے ایس ایچ او رفیع اللہ نیازی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اس کے گھر پر دھاوا بولا اور شدید توڑ پھوڑ کی جبکہ خواتین پر تشدد بھی کیا۔ مبینہ پولیس گردی کے خلاف متاثرین نے شدید احتجاج کیا۔ تاہم پولیس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد اللہ کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ اس پراپیگنڈا کے ذریعے اپنی جان بچانا چاہتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.