فیصل آباد: دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، علاج کیلئے ہسپتال داخل

cc

فیصل آباد میں دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جنہیں علاج کیلئے آلائیڈ ہسپتال کی ایسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ چنیوٹ کی رہائشی 40 سالہ روبینہ اور نیلم وادی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد الیاس کو تیز بخار میں ہسپتال لایا گیا جہاں انکے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر دونوں کو آلائیڈ ہسپتال میں ہی بنے ایسو لیشن وارڈ میں داخل کرا دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.