سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا میں تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا۔ سی اے اے نے سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پرواز کے پائلٹ رانا سہیل اور کو پائلٹ افتخار کلیم کے لائسنس منسوخ کر دیے۔ دونوں پائلٹس پر الزام ہے کہ انہوں نے مقررہ دس گھنٹوں سے چھ گھنٹے زائد پرواز آپریٹ کی۔ ترجمان پی آئی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیپٹن زاہد اور کیپٹن کلیم کو بھی معطل کر دیا۔ دونوں پائلٹس نے غیر قانونی طور پر جہاز اڑائے جس سے حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ۔ سی اے اے نے دونوں پائلٹس کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سی اے اے کی کارروائیوں کے خلاف پائلٹس کی ایسوسی ایشن پالپا نے احتجاجا کام روک دیا جس سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی بارہ پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔ پالپا کے صدر عامر ہاشمی کا کہنا ہے کہ پائلٹس نے انتظامیہ کے احکامات پر سولہ گھنٹے کی پرواز آپریٹ کی ۔ ترجمان پی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پالپا ذاتی مفادات کیلئے منیجمنٹ کو بلیک میل کر رہی ہے۔
Leave a Reply