لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ حسان کے یونین کونسل کا بلامقابلہ چئیرمین منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور خواجہ حسان سے 11نومبر کو جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو یونین کونسل 107 کے ووٹر مسعود احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ حسان نے چئیرمین ایل ڈی اے کے عہدہ پر فائز رہنے کے بعد فوری بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے لیا حالانکہ قانون کے تحت سرکاری عہدہ پر فائز رہنے کے بعد کوئی بھی شہری دوسال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن خواجہ حسان نے اس حوالے سے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ، لہذا خواجہ حسان کو بلامقابلہ یونین کونسل 107 کا چئیرمین منتخب ہونے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن اور خواجہ حسان سے 11نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے ۔
Leave a Reply