یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ایک اجلاس میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈووی والا کررہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں عید الضحٰی پر جعلی نوٹوں کے ذریعے قربانی کے جانور خریدے گئے۔
کمیٹی کے رکن کامل علی آغا نے بتایا کہ بعض بینکوں سے جاری کی گئی نوٹوں کی گڈیوں سے بھی جعلی نوٹ نکلے ہیں۔
اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بینکوں میں نوٹوں کی گنتی کا نظام مینوئل ہے۔
2017 تک تمام بینکوں میں نوٹ چیک کرنے کی مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے، اسٹیٹ بینک بھی 40 کروڑ روپے مالیت سے دو مشینیں لگائے گا۔
یہ مشینیں مارچ 2016 تک نصب کردی جائیں گی۔ مشینیں نصب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بینکاری نظام سے کوئی جعلی نوٹ گردش میں نہ آسکے۔
Leave a Reply