مسافر پریشان ہیں، پائلٹ ہڑتال ختم کر دیں، چیئرمین پی آئی اے کی اپیل

tt

چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال سے مسافر پریشان ہیں۔ پائلٹ ہڑتال ختم کر دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور پالپا کیلئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا پالپا کے صدر عوام کو گمرہ کر رہے ہیں۔ ہم نے مشورہ دیا کہ مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔ چیئرمین پی آئی اے نے ہڑتال سے آنے والی مشکلات پر عوام اور حجاج سے معذرت بھی کی۔ اس سے پہلے ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک 747 طیارے کو فلائنگ سائیکل ختم کی وجہ سے مزید نہیں اڑایا جا سکتا ایسا کرنا مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہو گا ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سیکریٹری جنرل پالپا کیپٹن سہیل احمد بوئنگ 777 کورس پر جانا چاہتے تھے لیکن معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انہیں نہیں بھیجا گیا۔ پالپا کا مقصد پائلٹس کی فلاح ہے۔ انتظامی معاملات میں دخل دے کر مرضی کی ڈیوٹیاں لگوانا نہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.