جسٹس ( ریٹائرڈ ) جاوید اقبال طویل علالت کے بعد آج صبح اکانوے سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نمازہ جنازہ میں سابق صدر مملکت رفیق تارڑ، چیف جسٹس آف پاکستان، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
Leave a Reply