سانحہ منیٰ ، شہید پاکستانی کی تعداد 57 ہوگئی ، 26 کی مکہ میں تدفین ، 100 اب بھی لاپتہ

op

سانحہ منٰی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فوکل پرسن وزیراعظم ہائوس طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وزیراعظم نواز شریف کو تمام صورتحال سے باخبر رکھے ہوئے ہیں ، عوام سے کوئی معلومات چھپائی نہیں جا رہیں۔ طارق فضل چودھری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے مختلف ہسپتالوں میں 12 پاکستانی زیر علاج ہیں جبکہ 37 افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اب تک 300 لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کر کے رشتہ داروں کو اطلاع کی جا چکی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پروزیر مذہبی امور نے خادم حرمین شریفین سے بھی ملاقات کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.