وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب مزید کسی روڈ شو کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کو اپنے رویے پر خود غور کرنا چاہیے کہ وہ کہیں کسی غیر کے ایجنڈے کو عملی جامہ تو نہیں پہنا رہے ۔ این اے 122 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے کہ جیسے جیت کی صورت میں سب اچھا اور ہار کی صورت میں سب خراب ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اب ہماری پارٹی کے وزراء حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ بھی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ وزراء کو مہم کے دوران سرکاری مراعات استعمال کرنے سے روک دیا ہے جبکہ الیکشن ڈے کو پرامن رکھنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام بینروں کی نمائش کی بجائے سنجیدہ سیاست کو ترجیح دیتی ہے اور 11 اکتوبر کو ایک بار پھر حلقے کی عوام شیر کو جتوا کر اس بات کا ثبوت دے گی۔
Leave a Reply