پالپا کی غیر اعلانیہ ہڑتال میں شرکت یا حقیقی علالت پی آئی اے کے 8 پائلٹ ایک ساتھ بیمار ہو گئے اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کرا کر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو گئے۔ چھٹی پر جانے والے پائلٹوں میں ارتضا علی، علی منصوب، اورنگزیب خان شامل ہیں۔ کیپٹن مغل، این مصور، نوید علی، کیپٹن برگاری اور خاتون پائلٹ زیب النسا بھی بیمار پڑ گئیں۔ 8 پائلٹ ایک ساتھ بیمار ہوئے اور وہ بھی ہڑتال کے دوران تو ان کی بیماری پر شک تو ہو گا۔ سول ایوی ایشن ڈویژن بھی مطمئن نہیں ہوئی اور اس نے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی کاؤنٹر چیکنگ کا حکم دے دیا جس کے بعد پتہ چلے گا کہ حقیقت کیا ہے۔
Leave a Reply