چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

rer

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے ملاقا ت کی جس میں اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک اور سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ پر دونوں معزز جج صاحبان نے آمادگی بھی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گئے۔ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.