کراچی: احمد چنائے کا استعفیٰ منظور، زبیر حبیب نئے سی پی ایل سی چیف مقرر

lk

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت سی پی ایل سی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹڈاپ کے چیئرمین ایس ایم منیر، صنعتکار ملک یاسین خالد تواب، احمد چنائے اور چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب اور دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں احمد چنائے کے استعفے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی جبکہ زبیر حبیب کو متفقہ طور پر سی پی ایل سی چیف بنا دیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سی پی ایل سی نے اغواء برائے تاوان کے 658 کیسز پر کام کیا، 95 فیصد کامیابی ہوئی، ان کارروائیوں کے دوران 136 اغواءکاروں کو ہلاک کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں بھتہ خوری کے 800 کیسز پر کام کیا جن میں 99 فیصد کامیابی ہوئی۔ اجلاس میں سابق چیف سی پی ایل سی احمد چنائے کی خدمات کو سراہا بھی گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.