این اے 122،تحریک انصاف کی معرکے کیلئے تیاریاں عروج پر

 

این اے ایک سو بائیس میں تحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز جلسے کی کامیابی کے لیے پرجوش ہیں، جلسہ گاہ میں عمران خان کے خطاب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف آج سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں میدان سجا رہی ہے، جلسے کے لیے گراؤنڈ کو چاروں طرف بینرز اور پارٹی کے جھنڈے لگا کر سجایا گیا ہے۔ سٹیج کو مضبوط بنانے کے لئے آہنی راڈ بھی لگائے گئے ہیں، گراؤنڈ میں لائٹس کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ خواتین کارکن بھی جلسے کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے پرامید ہیں تاہم جلسے کی رونق بڑھانے کے لئے بڑے پیمانے پر ڈی جے سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.