ریحام خان ایک بار پھر ضمنی الیکشن میں اِن ہو گئیں۔ ریحام خان نے این اے 122 میں پی ٹی آئی ویمن ٹیم کی کپتانی سنبھال لی اور گڑھی شاہو کے انتخابی دفتر میں خواتین کو اکھٹا کیا اور پھر نعروں کی گونج میں ریلی کی قیادت کرتی ہوئی سمن آباد کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ریحام خان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ لاہور کی سڑکوں پر پی ٹی آئی کی ٹائیگریس کے جوش نے رنگ بھردئیے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر خواتین کارکنوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ہری پور ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد کپتان نے ریحام خان کی سیاست پر پابندی لگا دی تھی لیکن اگلے ہی ضمنی الیکشن میں ریحام خان کی دبنگ واپسی ہو گئی ہے۔ گڑھی شاہو کے انتخابی دفتر میں تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ 11 اکتوبر کو جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔
Leave a Reply