بنوں: نالہ ٹوچی پل کے قریب دھماکہ، قبائلی رہنما ملک سید علی جاں بحق

sd
بنوں میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں قبائلی رہنما ملک سید علی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا ۔
 
ذرائع کے مطابق ملک سید علی اپنے بیٹے کے ہمراہ گاڑی پر جا رہے تھے کہ نالہ ٹوچی پل کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دھماکے سے ملک سید علی اور ان کا بیٹا عبد الرحمان زخمی ہو گئے، دونوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملک سید علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
 
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملک سید علی مقامی امن کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں اوران پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے
 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.