بہاو لپور کے چڑیا گھر میں شیروں کا جوڑا بپھر گیا۔ خوارک ڈالنے والے کو ہی خوارک بنانا چاہا۔ کھانا ڈالنے والا اہلکار فیاض شیر کے بچوں کی طرف لپکا تو شیرنی نے اس پر حملہ کر دیا۔ شیر ٹانگوں پر جھپٹا تو شیرنی نے اہلکار کی گردن کو دبوچا لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ پنجرے کے باہر موجود افراد نے شیر اور شیرنی پر پتھر برسا دئیے جس کے بعد شیر اہلکار فیاض کو چھوڑ کر اپنے کمروں میں بھاگ گئے۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلی حیات بہاولپور کا کہنا ہے کہ اہلکار کے زخمی ہونے کا واقعہ اس کی اپنی غفلت سے پیش آیا۔ تمام افسران و اہلکار چڑیا گھروں اور سفاری زو پارکس میں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انڈیا کے چڑیا گھر میں کچھ عرصے پہلے ہی ایسا واقعہ ہوا تھا جب نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پنجرے میں جا گرا اور شیر کا شکار بن گیا۔
Leave a Reply