سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہونے والے مزید 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

ml

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اٹک کے نوجوان ایاز کاجسد خاکی اہلخانہ نے تلاش کرلیا، ایاز اپنی والدہ کے ہمراہ حج پر گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی والدہ تاحال لاپتہ ہیں، ادھر سعودی حکومت نے بنوں کے علاقہ طغل خیل کے لاپتہ رہائشی حاجی گل محمد کی شہادت کی تصدیق بھی کر دی جن کی تدفین وہیں کردی گئی۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 پاکستانی حجاج ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ الزہرانی نے چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ خادم الحرمین نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کاحکم دیدیا ہے، ساری تحقیقات سامنے لائی جائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.