تحصیل ساہیوال گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے گراؤنڈ میں مقامی تاجر ملک نواز کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک ایک جانب سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا، نماز جنازہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شفقت خان بھی نماز جنازہ میں شریک تھے جو محفوظ رہے، شہد کی مکھیوں کے حملے سے 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں چند ایک کے علاوہ باقی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
Leave a Reply