شیر کا شکار کرنے نکلے، مگر وہ گیدڑ نکلا، این اے 154 سے بھاگ گیا: جہانگیر ترین

lpp

ان کا کہنا تھا کہ شیر پر بلا گھمایا تو وہ گیدڑ نکلا۔ گیارہ اکتوبر کو اپنے بلے سے گیدڑ کو بھگانا ہے۔ پاکستان اب (ن) لیگ کا نہیں نیا پاکستان ہے۔ نئے پاکستان سے مراد نیا نظام ہے۔ پاکستان میں بجلی، پانی اور گیس نہیں ہے۔ حکمران میگا پراجیکٹس بنا کر لوٹ مار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل پر بھی عوام سے ٹیکس لیا جاتا ہے۔ یہ سارا نظام لوٹ مار کا نظام ہے۔ ہم نے اسے ختم کرنا ہے۔ نئے نظام میں عمران خان وزیر اعظم ہو گا۔ نئے نظام میں ہم کرپشن کو ختم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں نے اپنی اپنی باریاں لے لیں۔ اب گیارہ اکتوبر کو نیا پاکستان بنے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.