پی ٹی آئی سمن آباد کی ڈونگی گراؤنڈ میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے نو سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کے اطراف میں متعدد سنائپرز کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ اس موقع پر جلسہ گاہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر جلسہ گاہ کو سیکورٹی حکام نے دوبارہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے ۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں پانچ ہزار دو سو کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور پانچ مقامات پر گراؤنڈ کی چار دیواری کو شرکا کے اخراج کے لیے توڑا گیا ہے ۔ جلسہ گاہ سے متصل تین راستے ہیں جن میں سے دو راستوں کو سیکورٹی حکام نے پہلے ہی بند کر دیا تھا جبکہ تیسرا راستہ سرچ آپریشن کے لیے 1بجے بند کر دیا گیا ۔ سیکورٹی حکام نے انتظامیہ سے سیکورٹی چیک اور سرچ آپریشن کے لیے دو گھنٹے کا وقت لیا ، اس دوران جلسہ گاہ کو عوام الناس کی آمد کے لیے بند کر کے اندر اور باہر کی سیکورٹی چیک کی گئی جس کے بعد تین بجے جلسہ گاہ کی سیکورٹی دوبارہ انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ۔ جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تینوں راستے تا حکم ثانی بند کر دیئے گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کے اطراف میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پندرہ مقامات پر روف ٹاپ سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نو سو سے زاہد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
Leave a Reply