پاکستان کے سعودی عرب میں تعینات سفیر ریٹائرمنٹ سے 18 روز قبل معطل وزیر اعطم ان ایکشن Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایت پر سخت کاروائی کی ہدایت کردی،

وزیراعظم نے پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیدیا،

سفیر و دیگر سفارتی عملہ کی بدسلوکی کیپندرہ روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،

وزیراعظم آفس نے تحقیقات کے لئے گائیڈ لائنز اور ٹی او آرز بھی وضع کردئے

وزیراعظم کا سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم

سعودی عرب میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز کو معطل کردیا گیا،

پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور قونصل خانوں کے پبلک ڈیلنگ اہلکاروں کو فوری وطن واپس بلالیا گیا،

نئے سفارتی عملے کو سفارتخانے و دیگر قونصلیٹ فوری بھجوانے کی بھی ہدایت جاری،

پاکستان کے سبکدوش سفیر راجہ علی اعجاز 18مئی کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہورہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف حکومت ڈھائی سال سے زائد عرصے کے بعد بھی درجنوں اداروں کے مستقل سربراہان تعینات کرنے میں ناکام–متعدد اہم اداروں کو ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کا سلسلہ جاری ہے-کئی اہم ادارے سالہ سال سے مستقل سربراہان سے محروم ہیں Click on the link to see full news on BAADBAN TV


پاکستان تحریک انصاف حکومت ڈھائی سال سے زائد عرصے کے بعد بھی درجنوں اداروں کے مستقل سربراہان تعینات کرنے میں ناکام–متعدد اہم اداروں کو ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کا سلسلہ جاری ہے-کئی اہم ادارے سالہ سال سے مستقل سربراہان سے محروم ہیں

وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے خالی آسامیوں کے معاملے پر کئی بار نوٹس لیا تاہم ابھی تک درجنوں اداروں کو مستقل سربراہان کے بغیر ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کا سلسلہ جاری ہے-ذراہع کے مطابق تمام دس سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں آیئسکو-لیسکو-میپکو-فیسکو-پیسکو-سیپکو-حیسکو-گیپگو-کیسکو اور ٹیسکو مستقل سربراہان سے محروم ہیں–بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو کئی سالوں سے ایڈہاک بنیادوں پر چلاجارہا ہے-اسی طرح نادرا-سی ڈی اے-ہائر ایجوکیشن کمیشن -سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی-متبادل توانائی ڈویلپمینٹ بورڈ-ای او بی آئی-ڈریپ -پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ-پاکستان ایل این جی لمٹیڈ-انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم-نیشنل سکول آف پبلک پالیسی-پاکستان پوسٹ-ریڈیو پاکستان اور ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کل وقتی سربراہان کے بغیر چلائے جارہے ہیں-ذرائع کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن-نیشنل ٹیلنٹ پول-پاکستان کونسل فار رینیویبل انرجی ٹیکنالوجی-پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی-کراچی پورٹ ٹرسٹ -پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن-پاکستان کمشنر فار انڈس واٹر-نیشنل سیونگز-چیف شماریات اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی سمیت دیگر کئی ادارے مستقل سربراہان سے محروم ہیں-ذرائع کے مطابق چیف شماریات کا عہدہ تقریبا چار سال سے خالی ہے جبکہ پاکستان سنٹرل کاٹن کا عہدہ دو ہزار بارہ سے پوسٹ کی تخلیق سے اب تک خالی ہے-ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چند ہفتے قبل خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ تیار کی جس میں مجموعی طور پر ستتر اداروں کے مستقل سربراہان نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی-ذراہع کے مطابق پونے دو سال قبل ایک سو چونتیس ادارے مستقل سربراہان سے محروم تھے اور گذشتہ پونے دو سال میں درجنوں اداروں کے مستقل سربراہان تعینات بھی کئے گئے-ذرائع کے مطابق بیوروکریسی اور مختلف اداروں کے بورڈ بھی مستقل تعیناتیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں جبکہ ریکروٹمینٹ رولز اور کبھی موزوں امیدوار نہ ملنے کو جواز بناکر تعیناتیوں کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا-ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کئی بار خالی آسامیوں کا نوٹس لے چکے ہیں اور دو سال قبل وفاقی کابینہ نے خالی آسامیاں تین ماہ میں پر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی آفسیر کو اضافی چارج نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کے بعد بھی افسران کو عارضی چارج دینے کا سلسلہ جاری رہا-اکتوبر دو ہزار بیس میں بھی خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا اور وفاقی کابینہ نے متعلقہ وزراء اور سیکریٹریز کو فیصلے پر عمل درآمد کا پابند بنایا-ذرائع کے مطابق خالی آسامیوں کو کیٹگری اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے–کیٹگری اے میں آنے والی خالی آسامیوں کی تعیناتی کا عمل آخری مرحلے میں ہے جبکہ کیٹگری بی میں آنے والی خالی آسامیوں کو چار ماہ میں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

احتساب کا عمل سب کے لیے یکساں چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال Click on the link to see full news on BAADBAN TV

اسلام آباد()قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرمیں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیاگیا، گذشتہ روز ہونے والے اس اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈئریکٹرجنرلز نے شرکت کی، اس موقع پر نیب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کااظہار کیاگیا، چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کی کارکردگی،ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح اوربدعنوان عناصر سے اربوں روپے کی رقوم برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرانا نیب کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے،نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین مو تقریبا13ارب روپے برآمد کرکے واپس کیے نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تقریبا22ارب روپے برآمدکیے، نیب لاہور نے ڈبل شاہ سے 9ارب روپے، 56پبلک کمپنیزکیس میں1ارب روپے، ہاؤسنگ سوسائٹیزکے اربوں روپے برآمد کرکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور متاثرین کو واپس کیے، نیب خیبرپختون خواہ نے 7908ملین روپے برآمدکیے، نیب سکھرنے گندم سکینڈل میں 15ارب روپے سے زائد برآمدکرکے متعلقہ ڈیپادٹمنٹ کو واپس کیے، نیب کوئٹہ نے اربوں روپے کی رقوم بدعنوان عناصر سے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، اسی طرح نیب ملتان نے بھی اربوں روپے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب کی کارکردگی کو پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن نے موثر انداز سے مانیٹرکیاجس کی وجہ سے نیب نے گذشتہ تین سالوں میں490ارب روپے بلا واسطہ اور بلواسطہ طور پر برآمدکرکے قومی خزانے می. جمع کرائے اور اس کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح68.8یصد ہے، انہوں نے کہاکہ 1269ریفرنسز اس وقت معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت950ارب روپے ہے چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیراہے، نیب کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کی بدولت جہاں نیب کی ساکھ میں اضافہ ہوا وہاں ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے، نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر عمل پیراء ہے اور زیرو ٹاؤلرنس کے تحت بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹنے کے تمام وسائل بروئے کار لا رہاہے۔

سعودی عرب میںپاکستانی سفارتخانہ مزدوروں سے پیسے ہے، ،وزیر اعظم پاکستانی سفارتخانے کا سٹاف واپس بلا رہا ہوں،سفیر کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سعودی عرب میںپاکستانی سفارتخانہ مزدوروں سے پیسے ہے، ،وزیر اعظم
پاکستانی سفارتخانے کا سٹاف واپس بلا رہا ہوں،سفیر کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی
ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کسی نے زور نہیں لگایا، ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا، برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے
، ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں ، پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قدر میں کمی آتی ہے، تقریب سے خطاب

کورونا کا ڈنگ جاریمزید151افراد چل بسے ،5480نئے کیسز رپورٹ اموات 17680تک پہنچ گئیں، ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد89838تک پہنچ گئی ،5263 مریضوں کی تشویشناک Click on the link to see full news on BAADBAN TV

کورونا کا ڈنگ جاریمزید151افراد چل بسے ،5480نئے کیسز رپورٹ
اموات 17680تک پہنچ گئیں، ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد89838تک پہنچ گئی ،5263 مریضوں کی تشویشناک
صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا
وائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد نئے رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان ۔ کل آپ نے آرمی کے متعلق ریمارکس دیئے تھے انہیں حذف کر دیا جائے، وکیل ڈی ایچ اے کی استدعا ۔ اس ملک کے 22کروڑ عوام کشمیر، سیا چین اور دیگر محاذوں پر بیٹھے فوجی کا احترام اسکے ساتھیوں سے زیادہ کرتے ہیں، چیف جسٹس Click on the link to see full news on BAADBAN TV

۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان
۔ کل آپ نے آرمی کے متعلق ریمارکس دیئے  تھے انہیں حذف کر دیا جائے، وکیل ڈی ایچ اے کی استدعا
۔ اس ملک کے 22کروڑ عوام کشمیر، سیا چین اور دیگر محاذوں پر بیٹھے فوجی کا احترام اسکے ساتھیوں سے زیادہ کرتے ہیں، چیف جسٹس
۔ وہ ریمارکس آرمی کیخلاف نہیں تھے، وہ ریمارکس آپ کے کچھ لوگوں کی وجہ سے تھے، چیف جسٹس
۔ اداروں کا احترام فوقیت ہے، عدالت کے ریمارکس کسی کا دل دکھانے کیلئے نہیں تھے، چیف جسٹس
۔ چند لوگوں کیلئے یہ ریمارکس دیئے تھے، چیف جسٹس
۔ میری فیملی کے بے شمار لوگ آرمی میں ہیں۔ چیف جسٹس
۔ لیکن جہاں فوجی آفسر مختلف اداروں میں آجائیں تو اُس سے پوچھ گچھ ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر سماعت ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ ایل ڈی اے بھی اب فریق بن گیا ہے، چیف جسٹس ۔ ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہائیکورٹ نے پلاٹ ایکسچینج کر لیا ہے، چیف جسٹس ۔ Click on the link to see full news on BAADBAN TV

۔ لاہور ہائیکورٹ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر سماعت
۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے درخواستوں پر سماعت کی
۔ ایل ڈی اے بھی اب فریق بن گیا ہے، چیف جسٹس
۔ ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہائیکورٹ نے پلاٹ ایکسچینج کر لیا ہے، چیف جسٹس
۔ کل آپ نے آرمی کے متعلق ریمارکس دیئے  تھے انہیں حذف کر دیا جائے، وکیل ڈی ایچ اے کی استدعا
۔ اس ملک کے 22کروڑ عوام کشمیر، سیا چین اور دیگر محاذوں پر بیٹھے فوجی کا احترام اسکے ساتھیوں سے زیادہ کرتے ہیں، چیف جسٹس
۔ وہ ریمارکس آرمی کیخلاف نہیں تھے، وہ ریمارکس آپ کے کچھ لوگوں کی وجہ سے تھے، چیف جسٹس
۔ اداروں کا احترام فوقیت ہے، عدالت کے ریمارکس کسی کا دل دکھانے کیلئے نہیں تھے، چیف جسٹس
۔ چند لوگوں کیلئے یہ ریمارکس دیئے تھے، چیف جسٹس
۔ عدالت کا درخواست گزاروں کی زمین کی قانونی حیثیت تبدیل نہ کرنے کا حکم
۔ ڈی ایچ اے انتظامیہ سے ہدایات لیکر 3 مئی کو پیش ہوں، عدالت
۔ میری فیملی کے بے شمار لوگ آرمی میں ہیں۔ چیف جسٹس
۔ لیکن جہاں فوجی آفسر مختلف اداروں میں آجائیں تو اُس سے پوچھ گچھ ہو گی۔

4 4والدین کو گھروں سے بےدخل کرنےوالی اولاد کےخلاف قانون سازی کافیصلہ، کابینہ کمیٹی نےپروٹیکشن آف پیرنٹس بل کی منظوری دےدی۔ قانون کےاطلاق کےبعد اولاد والدین کو گھرسے بےدخل نہیں کرسکےگی۔اگر والدین گھر کےمالک ہوں توبغیر کسی قانون کارروائی کےنافرمان بچوں کوگھر سےنکالنےمیں بااختیارہونگے۔ Click on the link to see full news on BAADBAN TV

4 4والدین کو گھروں سے بےدخل کرنےوالی اولاد کےخلاف قانون سازی کافیصلہ، کابینہ کمیٹی نےپروٹیکشن آف پیرنٹس بل کی منظوری دےدی۔ قانون کےاطلاق کےبعد اولاد والدین کو گھرسے بےدخل نہیں کرسکےگی۔اگر والدین گھر کےمالک ہوں توبغیر کسی قانون کارروائی کےنافرمان بچوں کوگھر سےنکالنےمیں بااختیارہونگے۔

آئندہ دو ماہ کے اندر پاکستان کو ویکسین کی تین کروڑ سے زائد خوراکیں مل جائیں گی- چین سے ایک کروڑ تیس لاکھ ویکسین مئی اور جون میں مل جائے گی- ابتک بیس لاکھ ویکیسن لگائی جا چکی ہے- عید کے بعد پورے ملک میں ویکیسین ہر شہری کو لگنا شروع ہو جائے گی Click on the link to see full news on BAADBAN TV