Breaking News

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد تا کراچی گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا۔۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ گرین لائن جس کی بنیاد نواز شریف کے گزشتہ دورمیں رکھی گئی تھی اور بدقسمتی سے بے شمار دیگرمنصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی بعد کی حکومت میں دم توڑ گیا، ہم اس سروس کا از سرنو اجرا کرنے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد تا کراچی گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ گرین لائن جس کی بنیاد نواز شریف کے گزشتہ دورمیں رکھی گئی تھی اور بدقسمتی سے بے شمار دیگرمنصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی بعد کی حکومت میں دم توڑ گیا، ہم اس سروس کا از سرنو اجرا کرنے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور وزیر ریلوے اور چینی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی بوگیوں کا معائنہ کیا، یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہیں ، وزیر ریلوے آئوٹ سورسنگ پر یقین رکھتے ہیں اور دور حاضر میں ترقی کا زینہ یہی ہے اس سے ریلوے میں بہتری آئے گی اور پاکستان ریلوے کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام ادارے چلانا نہیں بلکہ گورننس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں پاکستان آج اس دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال دیکھ کر ہم نے ترجیحات مقرر کی ہیں جس میں خوراک اورادویات کی درآمد کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا اور ان مشکلات سے نکل آئیں گے ۔ انہوں نےکہا کہ یہ مشکل وقت ہے ، پاکستان دنیا میں ماحولیاتی آلودگی میں محض ایک فیصد حصہ کا رکھنے کے باوجود اس کا شکار ہوا اور بدترین سیلاب آیا۔

اتحادی حکومت دن رات ملک کو مشکلات سے نکالنے کےلئے کوشاں ہے ، خواجہ سعد رفیق میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، ریلوے کو دیگراداروں کی طرح مشکلات کا سامنا ہے ، قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں اس کا سامنا کرکے آگے بڑھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں یہی اس مخلوط حکومت کا وژن ہے اور اس پر پوری طرح عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ۔ون ہمارے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ چین کی حکومت اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کےلئے پرعزم ہے ۔

گزشتہ حکومت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی اورچینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگانے سے چینی حکام کو تکلیف اور اذیت پہنچی ، حالیہ چین کے دورے پر چین نے ہمارا بھرپور اورگرمجوشی سے استقبال کیا، چینی زعما اور عوام پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں ، گزشتہ چار سال میں تعلقات کو جو ٹھیس پہنچی ان کو واپس لانا آسان کام نہیں تاہم برف پگھل رہی ہے ، چینی حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کے لئے بے پناہ محبت کے جذبات رکھتے ہیں ، ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کےلئے اس روش کو بدلنا ہوگا، محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا، ہم کب تک دوسروں کے سہارے پر رہیں گے۔یہ سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم دن رات محنت کرکے ملک کو آگے بڑھائیں گے اور ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔

اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved