
*وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کا بڑا فیصلہ*کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہونے کی تصدیق کردیکینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھارتی انٹیلی جنس را کے سربراہ کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیاخالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا کینیڈا کی انٹیلیجنس نے ہر دیپ سنگھ نجر کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے، جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ جی 20 کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، جسٹن ٹروڈو خالصتان کے حامیوں نے ہردیپ سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزام عائد کیاہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کئے وینکوور میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکا نے بھارتی سفارت کاروں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام لگایا وینکوور میں 10 ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا ریفرنڈم میں ہردیپ سنگھ کے مبینہ قتل میں ملوث بھارتی سفارت کاروں کی تصاویر والے بینر اور پوسٹر بھی لگائے گئے تھےسکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے دعوی کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی سفارت کار ملوث ہیںہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں سکھ فار جسٹس خالصتان کے رہنما تھےہردیپ سنگھ نجر پر بھارتی حکومت نے متعدد جعلی مقدمات قائم کررکھے تھےہردیپ سنگھ نجر کو خالصتان کی تحریک سے دستبردار ہونے کیلئے بھارتی سفارت خانے کی جانب سے نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی مل رہی تھیںسکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں مطلوب بھارتی سفارت کاروں کے وانٹڈ پوسٹر بھی جاری کئے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت کے ملوث ہونے کا ہمارا دعویٰ سچا ثابت ہوگیا ہے، گرپتونت سنگھ پنوںبھارت کی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کی سازش دنیا بھر میں بے نقاب ہوگئی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں شہید ہردیپ سنگھ نجر ریفرنڈم 29 اکتوبر کو سرے بی سی میں منعقد ہوگا جسٹن ٹروڈو سچ سامنے آنے کے بعد کینیڈا میں بھارت کے ہائی کمشنر سنجے ورما کو بھی فوری طور پر نکال باہر کریں، گرپتونت سنگھ پنوں قتل کا الزام ثابت ہوگیا تو ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہوگی، میلانی جولیسکھ فار جسٹس کے قتل کی سنگین واردات کے باعث کینیڈا سے بھارت ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا