بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ عسکری قیادت کی اولین ترجیح ہے۔سردار اختر مینگل بلوچستان میں دہشت گردی کے ماحول میں گرے ہوئے ہیں، معاملہ اپریشن تک جائے گا۔بلوچستان میں نواب اکبر بگٹی ٹائپ اپریشن کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔بلوچستان کے اندر حالات خطرناک حد تک جا سکتے ہیں، شاہراہوں پر دہشت گردوں کا کنٹرول بڑھتا جا رہا ہے۔عمران خان کی عسکری قیادت سے ملاقات ہو جانے پر اتحادی حکومت کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔بادی النظر میں عمران خان طویل عرصے تک جیل میں رہیں گے، ان کی پارٹی کے اہم رہنما ان کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔پاکستان اور بھارت میں تجارتی توازن بحال ہو جاتا ہے اور نرم پالیسی اختیار کی جاتی ہے تو پاکستان کو سالانہ 50 ارب ڈالر کا زر مبادلہ










