اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق آگ بجھانے کےلیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں پیٹرول ہے، آگ بجھانے میں مشکل ہورہی ہے۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا ہے کہ ری فلنگ کےلیے آئے ٹینکر میں آگ لگی ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔