اسلام آباد۔وزارت داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل، سرکاری و نجی سکولوں میں آج 22 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔