تازہ تر ین

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 9مئی کے موقع پر جہاں پاک فوج کے حق میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں وہیں تحریک انصاف نے بھی اس موقع پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ریلی نکالی جہاں تحریک انصاف اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔

اس موقع پر پولیس نے چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تحریک انصاف کے کارکن بیرسٹر گوہر کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved