اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ آٹھ صفحات پر مشتمل یہ حکم نامہ اردو میں جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت نے مسنگ پرسنز کے کیسز براہِ راست نشر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 29 مئی کو ہونے والی آئندہ سماعت پر وزیرِ قانون، سیکریٹری دفاع اور داخلہ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز اور آئی بی کے سربراہ پیش ھو