تازہ تر ین

اسپیکر ان ایکشن غفلت لاپرواہی پر سیکیورٹی سٹاف معطل دوسری طرف ایاز صادق اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف انکوائری کر رھے ھے تفصیلات کے لئے کلک کرے

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں غفلت برتنے اور غیرمتعلقہ افراد کے داخل ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا۔جمعہ 17 مئی 2024 کو قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان کے معزز ممبران کی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی-ترجمان قومی اسمبلی نے تصدیق کی کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق نے سیکیورٹی اہلکاروں کو غفلت پر معطل کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سیکیورٹی اہلکار معطل کیے کیونکہ غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کو کسی صورت پارلیمان میں داخلہ کی اجازت نہیں۔پارلیمان کے تحفظ اور اس کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحفظ اور اس کی حرمت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا-ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی ترجمان ہے لہٰذا پارلیمنٹ کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہم سب کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved