امریکا نے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیںامریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔امریکا نے چین کی 3 اور بیلاروس کی ایک کمپنی پر پابندیاں لگائی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت لگائی جا رہی ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود یا امریکی افراد کی تحویل میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔پابندی کے تحت جن لوگوں کے پاس ان کمپنیوں کی ملکیت ہے ان کے اثاثے بھی منجمد ہو جائیں گے۔پابندی کے تحت ایسے افراد کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار سے روک دیا گیا ہے۔