امین الحق ، مصطفی کمال ، فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت قائد کے باغیوں اب تم لوگوں کا کیا بنے گا ۔۔الطاف حسین انگلینڈ میں ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کا کیس جیت گئے۔الطاف حسین کی طرف سے اپنے ایکس ہی دل سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ۔۔۔۔کورٹ آف اپیل میں تاریخی فتح پر تمام وفا پرست کارکنان وعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔16 جولائی 2024ءمیں،رائل کورٹ آف جسٹس کی اعلی عدالت کی کورٹ آف اپیل میں ایم کیو ایم کی اپیل منظور ہونے اور لندن میں پراپرٹیز کیس میں تاریخی فتح پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود ایم کیو ایم کے تمام کارکنوں،ہمدرد ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور معصوم بچوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مقدمات کے سلسلے میں مالی تعاون اور مقدمات میں کامیابی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام وفا پرست کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بیٹیوں، معصوم بچوں کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ دلی مبارکباد اور سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ لندن میں پراپرٹی کیس کے مقدمے کی پیروی کرنے والے بیرسٹر رچرڈ سلیڈ (Richard Slad) مقدمے کےلئے قانونی خدمات فراہم کرنے والی برطانیہ کی معروف لیگل فرم CM Atif & Co کے سینئر وکیل چوہدری محمد عاطف ،ان کے صاحبزادے سلمان عاطف اور قانونی معاونت کرنے والے دیگر کارکنان سے بھی دلی تشکر کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی صحت وعافیت کیلئے دعائیں کرتا ہوں۔