تازہ تر ین

ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے ) کے انتخابات کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جسے تنظیمی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ ریفارمسٹ اور کامریڈ گروپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔

ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے ) کے انتخابات کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جسے تنظیمی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ ریفارمسٹ اور کامریڈ گروپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔اس موقع پر ایف بی آرگریڈ 20 کے آفیسر وسیم حیات باجوہ 661 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہوں وہ ایف بی آران لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز باؤسنگ فاؤنڈیشن ایگزیکٹو ڈی جی نیا پاکستان اور ممبر پلاننگ سی ڈی اے کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انتخابی نتائج کے مطابق وسيم حيات باجوہ 661 ووٹ کے ساتھ صدارت کےعہدے پر فائز ہوئے۔ مقابلے میں نائب علی پٹھان اور نفیسہ ستی نائب صدور جبکہ علی صالح حیات کلیار سیکریٹری جنرل کے عہدے پر منتخب ہوئے ۔ اس کے علاوہ غلام مصطفی ڈوگر کو جوائنٹ سیکرٹری، سہیل انجم کو پریس سیکریٹری اور رفعت عزیز کو خزانچی کے عہدے ملے ۔نتائج کو تنظیمی اراکین کے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار جانا جارہا ہے ۔ اس موقع پر نئی ٹیم کے رہنماؤں کی جانب سے آئی آر ایس او اے کے مقاصد اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved