اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ چار گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،جتنی مشینری ہے وہ ریاست کے اوزار ہیں۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہرپی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز،احمد خان بچھر،روف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک کے نمائندے جو یہاں کھڑے ہیں یہ ریاست ہیں ،آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہفتہ کو ہر جگہ ہمارا احتجاج ہو گا،جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء احتجاج کریں گے، اڈیالہ میں کرنل ائی ایس ائی،ایم ائی،ایف ائی یو کو جو بھی ہے، اسکو میسج دیتے ہیں ہوش کے ناخن لو، اپکا کام دہشتگردی کنٹرول کرنا ہے،ملک دشمنوں کے خلاف جانا ہے۔ ہم عوام کے نمائندے ہیں، ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے۔