بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو آرام کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کےمطابق شوکت خانم کے 2 ڈاکٹرزنے وزیراعلیٰ ہاؤس میں طبی معائنہ کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی مکمل صحتیاب ہے،کان اور دانت میں انفیکشن کا علاج کیاگیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں کوئی بھی شخص بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ذرائع کے مطابق شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل آرام کو مشورہ دیدیا۔










