
🚨 (1) بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر مسلح افراد کا حملہ، 7 مزدور اغوا کرلیے🚨 (2) گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاست کرتے رہینگے لیکن دہشت گردی کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا: وزیراعظم🚨 (3) دہشت گردی کا ناسور ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوسکتا ہے، شہباز شریف🚨 (4) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور🚨 (5) جعفر ایکسپریس پر حملہ کتنے بجے ہوا اور جان کیسے بچی؟ مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا🚨 (6) جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے: ترجمان دفتر خارجہ🚨 (7) ٹرین کے انجن کے نیچے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا کیا گیا، ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں، ڈرائیور کا بیان🚨 (8) بلوچستان ٹرین حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، رہنما سکھ فار جسٹس🚨 (9) عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان🚨 (10) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن (کل) 14 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا🚨 (11) جعفر ایکسپریس کے معاملے پر غیر مناسب ٹویٹس کرنے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجہ🚨 (12) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کا مطالبہ🚨 (13) جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 10 خوارج جہنم واصل🚨 (14) نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری، سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ🚨 (15) عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ🚨 (16) میاں چنوں: کراچی سے آنے والی لڑکی کو بوائے فرینڈ نے قتل کیا، پولیس نے معمہ حل کرلیا🚨 (17) کراچی میں پولیس وردی میں سحری کے وقت ڈکیتی کی واردات، ملزمان گیارہ لاکھ روپے اور ہتھیار لے گئے🚨 (18) نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین سے بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر🚨 (19) جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے🚨

(20) چار رکنی ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025 کا مسودہ تیار کر لیا🚨 (21) چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیر غیر قانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور🚨 (22) وزیراعظم ٹرین حملے کے خلاف اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے، فاروق ستار🚨 (23) ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر🚨 (24) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات🚨 (25) ڈاکٹر عامر لیاقت کے تذکرے پر پیارا رمضان کی فضا سوگوار، ہر شخص اشکبار🚨 (26) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز دوپہر اڑھائی بجے ہوگا🚨 (27) کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف🚨 (28) عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو🚨 (29) پی ٹی آئی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر سوبشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، وزیر دفاع🚨 (30) خواجہ آصف عادی جھوٹے، کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی، فیصل چودھری🚨 (31) ٹرین حملہ: وزیر دفاع کو ذرا سی بھی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے، اسد قیصر🚨 (32) منڈی بہاؤالدین: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 طالب علم جاں بحق🚨 (33) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم، پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا🚨 (34) خوردہ فروشوں کی لالچ نے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچا دی🚨 (35) اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز: پاکستان کے منیب الرحمٰن نے گولڈ میڈل جیت لیا🚨 (36) سابق وزیر قانون خالد انور کراچی میں انتقال کر گئے🚨 (37) اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس کی بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری🚨 (38) موڈیز نے پاکستان کے بینکاری آؤٹ لُک کو مستحکم سے مثبت کردیا🚨 (39) شہر کی سڑکیں، گلیاں ٹھیک کریں تو 100 کیا 200 ارب روپے بھی پاس کرادوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری🚨 (40) وفاقی وزیر کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر اظہار برہمی، افسران کو دو مہینے کی ڈیڈلائن دے دی🚨 (41) پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے والے چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیا🚨 (42) پشاور میں گھروں پر حملے کرنے والے اوباش ٹک ٹاکرز گرفتار🚨 (43) پولیس نے ملزمان کو والدین کی ضمانت اور معافی نامے پر رہا کردیا🚨 (44) سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی🚨 (45) 2 دہائیوں تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم 80 سال کی عمر میں سبکدوش🚨 (46) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی کھلے سمندر میں منفرد انداز میں رونمائی🚨 (47) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

🚨 (48) سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئین پاکستان سپریم ہے، جج آئینی بینچ🚨 (49) سندھ میں آج اور کل ہلکی بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا🚨 (50) آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے پر زور، پاکستان کی سرکاری خزانے کا بوجھ مزید کم کرنے کی یقین دہانی🚨 (51) پاکستانی امریکی طالبہ نے احتجاجاً کولمبیا یونیورسٹی کے داخلے کی آفر ٹھکرا دی🚨 (52) تیمور جھگڑا نے شیر افضل کو ایک ارب روپے ہتک عزت کے دعوے کا نوٹس بھیج دیا🚨 (53) فیض حمید کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو، شیر افضل مروت🚨 (54) ’’وزیراعظم خان ہی پاکستان کی انشورنس پالیسی ہیں‘‘: عالیہ حمزہ🚨 (55) کراچی: کورنگی جام صادق پل 14 سے 17 مارچ تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا🚨 (56) اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ🚨 (57) نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت🚨 (58) ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر 13 اور 14 مارچ بروز جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن🚨 (59) لوئر دیر: گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول🚨 (60) کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاریوں کو بے دخل کر دیا گیا🚨 (61) بھارتی میڈیا بنگلہ دیش کے خلاف بھی زہر اگلنے لگا، فوج میں بغاوت کا جھوٹا پروپیگنڈا

*بلوچستان ٹرین حملے کی ذمہ دار “را “ہے، اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما**عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور “را ” کے خلاف کارروائی کریں، گرپتونت سنگھ پنوں*سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے۔ مودی سرکار ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے اور یہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے










