تازہ تر ین

بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ لبنان تباہ تفصیلات کے لیے کلک کریں

لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز میں دھماکوں میں بھارتی نژاد شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت بیشتر مواقعوں پر دوسرے ممالک میں اپنے ایجنٹس کے زریعے دہشتگردی پھیلا چکا ہے،بھارت کےسفاک دہشت گردملک ہونے کے بارے میں عالمی اور علاقائی سطح پرمختلف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پہلے بھی دستاویزی ثبوتوں کےساتھ انکشافات کئے جا چکے ہیںغیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی نژادرینسن جوزےاسرائیلی سہولت کاری کےتحت پیجر دھماکوں میں ملوث پایا گیا ،گرفتاری سےبچنے کےلیے رینسن ہوزے ناروے سےامریکہ بھاگ نکلا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ پیجرز دھماکوں کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ پیجرز کی تیاری میں نوٹرا گلوبل نامی کمپنی کا کردار بھی ہے جو ناروے کے ایک بھارتی نژاد شہری کی ہے۔پولیس کے بقول بھارتی شہری کی کمپنی کی کسی ٹرانزیکشن سے یہ ثابت نہیں ہوا تھا کہ پیجرز کی خرید و فروخت ہوئی ہو۔ تاہم اس کے شواہد ملے کہ پیجرز کی سپلائی میں یہ کمپنی ملوث تھی۔رائٹزر کا دعویٰ ہے کہ جب رینسن جوز سے فون پر پیجرز دھماکوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کوئی جواب دیے بغیر فون کاٹ دیا۔عالمی سطح پر رینسن ہوزے کی گرفتاری کےوارنٹ کے حوالے سےمتعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved