تازہ تر ین

ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشترکہ مشق “TURGUTREIS-IX” میں شرکت کی اور پاک بحریہ کے سربراہان نے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا

ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشترکہ مشق “TURGUTREIS-IX” میں شرکت کی اور پاک بحریہ کے سربراہان نے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔ مشق کے ہاربر فیز میں پی این ایس بابر پر بریفنگ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی گئیں۔سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز ‏TCG HEYBELIADA، سب میرین TCG DOGANAY اور SH-70B ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔مشق کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ نے جہاز کا دورہ کیا۔ ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق TURGUTREIS کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved