#تلخ حقیقت ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔جب شکاری چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے مگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔شکاری نے سب سے الگ بیٹھےچوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھےکہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا! حیران ہیرے کے مالک نے پوچھا: “آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا؟”????شکاری نے جواب دیا: “بہت آسان ،جب کم ظرف امیر ہوجاتے ہیں یا معاشرے میں کوئی مقام پاتے ہیں ، تو وہ دوسروں کے ساتھ میل ملاپ چھوڑ دیتے ہیں.????