ججوں کی تعیناتی کے لئیے بلایا گیا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لئیے ایڈوکیٹ راجہ انعام اور سیشن جج اعظم خان کی بطور اڈیشنل جج تعیناتی کی اکثریت کے ساتھ منظوری دے دی گئی بلوچستان ہائی کورٹ کے لئیے ایڈوکیٹ محمد آصف ریکی، ایڈوکیٹ ایوب تنولی اور نجم الدین مینگل کی بطور اڈیشنل جج تعیناتی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ بظاہر اٹارنی جنرل، وزیر قانون، اور حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے انکی بطور ہائی کورٹ جج تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔










