*نیا DG FIA کون ہو گا؟*اس تقرری کے حوالے سے وزیراعظم صاحب نے مختلف ناموں پر غور و خوض شروع کر دیا ہے۔اور آئندہ ہفتے اس تقرری کا امکان پایا جاتا ہے۔متوقع DG کے لئے ان افسران کے نام گردش میں ہیں۔ پہلے تو اس بھی بڑی اور اہم پوسٹنگ پر تعینات یعنی IG پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، اے ڈی خواجہ سیکرٹری برائے انسانی حقوق، راجہ رفعت ممتاز IG موٹر وےاور جان محمد صاحب بھی جنہیں اضافی چارج دیا گیا ہے ایڈیشنل DG FIA ہیں اور سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، یہ وہ ہیں جنہوں نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کی تھیں اور ان کے چانسز کافی زیادہ ہیں۔وزیراعظم صاحب ان میں سے کسی کی تقرری کا فیصلہ کریں گے اور پھر یہ معاملہ کابینہ میں چلا جائے گا اور کابینہ سے تقرری کی منظوری حاصل کی جائے گی۔لیکن جو بندہ IG پنجاب پولیس ہے اور حکومت کی گڈ بکس میں بھی ہے تو وہ کیوں اس عہدے کی لائن میں لگے گا؟تو یہاں پر ایک بات بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر عثمان انور فی الحال گریڈ 21 میں ہیں، اور اگر گریڈ 22 میں جانے کا کوئی چانس بنتا ہے تو وہ بخوشی FIA کے DG بننے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔










