تازہ تر ین

حکمران اتحاد کا اھم اجلاس طلب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی۔ ھفتہ اتوار چھٹی کے روز بھی اسلام آباد میں پرسرار سرگرمیاں۔ حکمران اتحاد کے اراکین کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیدا شدہ صورتحال پر حکمران اتحاد نے جوابی حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی سے متعلق حکمت عملی پارلیمنٹ مرتب کی جائے گی، جس کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔حکمران اتحاد نے اس معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر بھی غور شروع کردیا ہے، پارلیمنٹ میں عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی۔ن لیگ نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایت دے دی گئی ہے۔نظر ثانی اپیل سے متعلق حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیرصدارت بیٹھک میں ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ نظرثانی درخواست دائر کی جائے یا نہیں۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved