حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔پیر کووزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 3 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی منظور کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کی شب رات 12 بجے سے ہوگا۔
