خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں لیفٹننٹ کرنل کو دو بھائیوں اور ایک بھانجے سمیت اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں لیفٹنٹ کرنل خالد، ان کے بھائی اسسٹنٹ کمشنر کنٹونمنٹ بورڈ آصف نادرا آفس کے فہد امیر شامل ہیں۔ لیفٹینٹ کرنل کا بھانجا بھی اغوا ہونے والوں میں شامل ہے۔تھانہ کلاچی کی پولیس کے مطابق تینوں بھائی والد کے جنازے کے لیے گاؤں آئے تھے، صبح نمازِ جنازہ کے بعد تینوں بھائی گاؤں کے مسجد میں فاتحہ خوانی کے لیے بیٹھے تھے کہ انہیں دہشتگرد بندوق کی نوک پر اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے ہیں










