روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اکتوبر میں روس میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ صدر پزشکیان کی برکس میں شرکت کے موقع پر ایران اور روس کے درمیان اسٹرٹیجک معاہدے پر بھی دستخط ہوسکتے ہیں۔جلالی نے مزید کہا کہ کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور روس کے درمیان جامع طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر ممکنہ طور پر دستخط کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ برکس کا سربراہی اجلاس 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں منعقد ہوگا۔