تازہ تر ین

زیر حراست ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری۔* اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 68 منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری کر دیے۔

، 24 اگست، 2024؛*زیر حراست ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری۔* اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 68 منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری کر دیے۔پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے بروز پیر مورخہ 26 اگست 2024 سے شروع ہونے والے اجلاس کیلئے کیے گئے ہیں۔اسپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیے ہیں۔منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، ایف آئی آر نمبر17/2024 کے تحت مورخہ 24 جولائی 2024 سے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی حراست میں ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گورنمنٹ آف پنجاب کو مراسلہ جاری۔مراسلے میں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کو قومی اسمبلی کے بروز پیر مورخہ 26 اگست 2024 سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved