سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ایک بھی الیکشن خود نہیں جیتے ہمیشہ کسی فون نے پارلیمان پہنچایا ۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف ایک بھی الیکشن خود نہیں جیتے ہمیشہ آٹھ بجے کے بعد کسی فون نے انھیں پارلیمان پہنچایا لیکن اس جس بے شرمی اور ڈھٹائی سے وہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پر انسان دنگ رہ جاتا ہے، ان لوگوں کے طویل اقتدار نے پاکستان کو ان حالات میں پہنچایا ہے جن میں ہم آج ہیں۔