تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے وزیرآباد میں 2 افراد کے قتل کیس میں اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شریعت ایپلٹ بینچ سے اپیل کا فیصلہ کرنے میں 6 سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزیرآباد میں 2 افراد کے قتل کیس میں اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شریعت ایپلٹ بینچ سے اپیل کا فیصلہ کرنے میں 6 سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔سپریم کورٹ شریعت ایپلٹ بینچ نے 21 سال پرانے قتل کے وقوعے کا فیصلہ سنایا، ملزم عمران عرف مانی پر دہرے قتل اور زنا بالرضا کا الزام تھا، سپریم کورٹ شریعت ایپلیٹ بینچ نے ملزم عمران کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلٹ بینچ نے دہرے قتل اور زنا بالرضا کے الزام میں سزائے موت کے قتل کی اپیل کی سماعت کی۔شریعت اپیلٹ بینچ نے دُہرے قتل اور زنا کے ملزم کو 21 سال بعد بری کردیاحکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 18 ستمبر 2018 کو اپیل منظور کی، انصاف کی فراہمی کیلئے ججز کو اپنے فرائض کا علم ہونا چاہیے، بدقسمتی سے سپریم کورٹ کا شریعت بینچ طویل عرصے تک غیر فعال رہا، سپریم کورٹ کے شریعت بینچ کے غیر فعال رہنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی ججز کو فوجداری مقدمات سننےکیلئے دستیاب ہونا چاہیے، استغاثہ اس کیس کو شک سے بالا ثابت کرنے میں ناکام رہا۔—پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں ہفتے اور اتوار کو شائقین کی انٹری فری کر دی۔پی سی بی کے مطابق عمران خان، شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسر عرفات اور جاوید میانداد اینکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہو گا۔واضح رہے کہ عمران خان اور جاوید میانداد اینکلوژرز فیملی کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری 2 روز کا ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ ری فنڈ کیا جائے گا۔—-اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟عالیہ حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے، اس پر جج نے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہئیں؟وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں عالیہ حمزہ کی ضمانت 2 ہفتوں کےلیے دے دیں، عدالت عالیہ نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی اور انہیں 15 دن بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔—وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کے معاملے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ نے پارلیمنٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے صنعت و پیداوار سے رجوع کیا جائے گا، قائمہ کمیٹیوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹیوں سے درخواست کی جائے گی کہ معاملہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھایا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے سے ہزاروں ملازمین نوکریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔ذرائع یو ایس سی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے کروڑوں پاکستانی سستی اشیائےضروریہ سے محروم ہوجائیں گے۔وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔—-الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کچھ نئی تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا تعینات کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا شمشاد خان کو ای سی پی میں بطور ڈی جی ٹریننگ تقرری دے دی گئی ہے۔علی اصغر سیال کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سندھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ نذرعباس کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں نعیم احمد کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے پر تقرری دے دی گئی ہے اور سمیع اللّٰہ کاکڑ کو علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں تعینات کر دیا گیا ہے۔گوہر رحمٰن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشکی تعینات کر دیا گیا ہے اور آصفہ خورشید کو انتظامی بنیاد پر الیکشن آفیسر مری تعینات کر دیا گیا ہے۔—وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردِ عمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گےمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کے لیے مثبت بات چیت ہوئی، بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردِ عمل مثبت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شور مچایا جا رہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پُرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دے گا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہو رہی ہے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس لے کر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ افراد کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، بظاہر لگ رہا ہے کہ حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل بابر اعوان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کچھ معلوم ہوا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ آج بھی ہائی لیول پر رابطہ ہوا ہے، ہر لحاظ سے کوشش جاری ہے۔بابراعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ 5 قوانین بغاوت اور بغاوت پر اکسانے کو ڈیل کرتے ہیں، کہیں نہیں بتایا گیا قومی مفاد کیا ہے، مجھ سے پوچھیں گے قومی مفاد کیا ہے تو میں کہوں گا بجلی کی قیمت کم کرو، بلوچستان والا کہے گا مجھے گیس فراہم کرو، اس کا یہ قومی مفاد ہے۔اس دوران پنجاب پولیس لاہور سے ایس پی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ فیملی کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی گئی ہے، ریزولیوشن کم ہونے کی وجہ سے نادرا یا فرانزک ایجنسی سے کچھ پتا نہیں چل سکا، جیو فینسنگ 10 ہزار نمبرز کی حاصل کی لیکن ابھی تک کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج 23 اگست تک کوئی بھی قابل عمل معلومات نہیں ملی، سیف سٹی پراجیکٹ ہر اینگل سے کور نہیں کر پاتا، اس وقت تک کوئی بھی لا انفورسمنٹ ایجنسی اس حوالے سے کچھ پتا نہیں چلا سکی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے، کیسے اس ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے، اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو اس معاملے پر بریف کروں گا، چیف ایگزیکٹو کو ان معاملات کا پتا ہے مگر پھر بھی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔وکیل بابراعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اس عدالت کے آرڈر پڑھنے کا وقت ہی نہیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس شروع ہوا ہے تفتیش رک گئی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جیو فینسنگ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کب سے لاپتہ ہیں یہ دونوں، جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ 6 جون سے غائب ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 3 ماہ ہوگئے ہیں 2 بندے جبری طور پر لاپتہ ہیں، ان کے خاندان پر جو گزر رہا ہوگا ہمیں اندازہ ہے، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب ! وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کی ملاقات سے تو کچھ نہیں نکلا؟دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے وزیراعظم کو عدالت بلانے کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے کہا کہ آئین میں ریاست کے سربراہ وزیراعظم جبکہ قانون کا سربراہ اٹارنی جنرل ہوتے ہیں، ہم نے ایک پراسس کے مطابق اٹارنی جنرل کو عدالت بلایا تھا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر حکومت کو ڈیو پراسس فالو نہیں کرنا تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں، ان چیزوں سے ملک کی کتنی بدنامی ہو رہی ہے، ان کو اندازہ نہیں، کیس کو منگل تک کیلئے رکھ رہا ہوں مگر منگل کو میں نہیں ہوں گا، میرے نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے۔عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی ایس پی لاہور کو رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو یہ دیکھنا ہوگا کہ غیر پولیس نے پولیس کی وردی پہنی کیسے؟اس موقع پر بابر اعوان کی جانب سے عدالت سے سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میں اس کیس پر آرڈر پاس کروں گا۔–وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیا۔غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی اب مہنگے داموں ہی خریدنا پڑے گا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو کر دی گئی، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1500 روپے کا ملے گا جبکہ 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے۔ ایم 2 موٹروے پر گاڑی میں 3 عورتوں اور ایک بچے کی ہلاکتوں کے معاملہ پر ڈرائیور کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔ڈرائیور کے بیان کے مطابق تمام فیملی نے جوس پیا تھا، ذرائع کے مطابق پولیس کو گاڑی سے جوس کے ایکسپائر ڈبے ملے ہیں، ڈرائیور عمر قاسم کو طبی امداد دے کر سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔واضح رہے کہ موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین سمیت 4 افراد لاشیں ملیں، کار لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 60 سالہ رومیلا ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved