سپر ہائی وے کراچی جمالی پل کے قریب یوٹرن پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا۔سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا، خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی۔خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے۔